the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
یو پی میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب بیس فیصد سے زیادہ ہے ۔ ریاست میں کسی بھی پارٹی کو اقتدار تک پہنچانے میں مسلمانوں کے ووٹ فیصلہ کن تصور کیے جاتے ہیں ۔ الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی تمام بڑی پارٹیوں نے اپنے اپنے مسلم چہروں کو میدان میں اتار دیا ہے ۔ ریاست میں ایک بار پھرمسلم ووٹوں پر تمام پارٹیوں کی نگاہیں جم گئی ہیں ۔ یو پی انتخابات میں مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے سیاسی پارٹیوں نے ایڑی سے لیکر چوٹی تک کا زور لگا دیا ہے ۔ ریاست میں سر گرم تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنی پارٹی کے نمایاں مسلم چہروں کو میدان میں اتار دیا ہے ۔ سماج وادی پارٹی کا سب سے نمایاں مسلم چہر ہ اعظم خاں ، بہوجن سماج پارٹی کا مسلم چہرہ منقاد علی ، کانگریس کا مسلم چہرہ سراج مہدی کے علاوہ کئی اور مسلم لیڈران ان دنوں مسلم ووٹروں کو لبھانے کے لئے میدان میں



ہیں ۔

اس پوری کہانی کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ایک بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہ دینے والی بی جے پی نے بھی شاہنواز حسین کوبطور مسلم چہرہ یو پی میں ذمہ داری دی ہے ۔ یو پی الیکشن میں مسلم چہروں کی اس نمائش پر سماج کا باشعور طبقہ سخت ناراض ہے۔ معروف سیاسی تجزیہ کار شوکت عابدی کا کہنا ہے کہ سیاسی پارٹیوں میں شامل مسلم چہروں سے ابھی تک مسلمانوں کو کوئی بھی فائدہ نہیں ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مسلمانوں کے لیے ریزر ویشن، اوقاف کا تحفظ، تعلیمی اور معاشی پسماندگی یہ وہ مسائل ہیں جن کو حل کرنے کا وعدہ تقریباً ہر سیاسی پارٹیاں کرتی رہی ہیں لیکن الیکشن کے بعد مسلمانوں کے یہ سارے مسائل ٹھنڈے بستے میں چلے جاتے ہیں اور مسائل جوں کے توں بر قرار رہتے ہیں ۔ مسلمانوں کے باشعور طبقے کا خیال ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے لیے مسلمان صرف ایک ووٹ بینک بن کر رہ گئے
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.